بھینسہ میں یوم مئی تقاریب کا انعقاد

بھینسہ 2 مئی (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) بھینسہ شہر میں مختلف شعبوں کے مزدور اور حمالوں نے مئی ڈے تقریب کا اہتمام کیا ۔ اس موقع پر بیڑی مزدوروں نے کوربا گلی ‘AITUC تنظیم اور حمالوں نے مرچی کمپاونڈ اور CITU, IFTU تنظیموں نے تحصیل آفس کے روبرو پرچم کشائی کریت ہوئے مئی ڈے تقریب مائی اور یکم مئی کو مزدوروں اور حمالوں کا دن قرار دیئے جانے پر حکومت سے اظہار تشکر کیا ۔ اس موقع پر بھینسہ شہر کے تقریبا کاروباری ادارے بند رہے ۔