بھینسہ ۔ 17 ۔ نومبر : ( سیاست نیوز ) : بھینسہ شہر میں تلنگانہ کے کارگزار وزیر اعلی کے چندر شیکھر راؤ کے دورہ کے پیش نظر مختلف محکمہ جات کے عہدیداران جن میں ایڈیشنل ایس پی نرمل دکشنا مورتی ، ڈی ایس پی بھینسہ بی راجیش ، سرکل انسپکٹر وی سرینواس ، محکمہ آر اینڈ بی عہدیداران ، محکمہ مال عہدیداران کے علاوہ ٹی آر ایس قائدین جن میں نامزد تعلقہ ایم ایل اے امیدوار جی وٹھل ریڈی ، نمائندہ صدر نشین زرعی مارکٹ کمیٹی جی مرلی گوڑ ، رمیش مہاشٹی وار ، شیخ منیر قریشی ، عبدالاحد ، فاروق احمد صدیقی ، واسیع رسول ، ایس آصف ( کنٹراکٹر ) ، رشید قریشی ، عبدالغفار و دیگر نے کی سی آر جلسہ عام کے لیے اراضی کی نشاندہی کرتے ہوئے اراضی کا معائنہ کیا ۔ اس موقع پر ٹی آر ایس سابقہ رکن اسمبلی و ایم ایل اے امیدوار جی وٹھل ریڈی نے میڈیا کو بتایا کہ جاریہ ماہ کی 22 نومبر کو تلنگانہ کے کارگزار وزیر اعلیٰ کے چندر شیکھر راؤ کے دورہ بھینسہ اور ٹی آر ایس کی انتخابی مہم اور جلسہ عام کے پیش نظر بھینسہ ، نرمل قومی شاہراہ پر بارڈی بائی پاس روڈ پر جلسہ گاہ کے لیے اراضی کا انتخاب کیا گیا ہے جہاں پر سیکوریٹی انتظامات کے علاوہ جلسہ کو کامیاب بنانے کے لیے تمام تر انتظامات اور سہولیات کو قطعیت دی جائے گی ۔۔