بھینسہ /20 اپریل ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) عصمت ریزی کا واقعہ بھینسہ منڈل کے موضع وڑھ گاؤں میں پیش آیا جس میں ایک درندہ صف انسان نے 10 سالہ معصوم لڑکی کی عصمت ریزی کرتے ہوئے متاثر کردیا ۔ تفصیلات کے بموجب موضع وڑھ گاؤں میں ایک کسان کے پاس متاثرہ لڑکی کا والد اور خاطی کنڈی باجو زرعی مزدور ہیں لیکن واقعہ کے روز متاثرہ لڑکی کے والدین کھیت میں مزدوری کر رہے تھے اور لڑکی اپنے کسی رشتہ دار کی شادی تقریب سے مکان واپس لوٹی اس دوران خاطی 21 سالہ خاطی کنڈی باولد دیونا مکان میں تھا ۔ خاطی کنڈی باتے 10 سالہ معصوم لڑکی کو تنہا پاکر زیادتی کرتے ہوئے عصمت ریزی کی بعد ازاں اس واقعہ کو متاثرہ لڑکی نے اپنے والد کو بتائی ۔ جس پر متاثرہ لڑکی کے والد نے بھینسہ رورل پولیس اسٹیشن پہونچکر مقدمہ درج کروایا ۔ جس کی بنیاد پر بھینسہ رورل سرکل انسپکٹر پروین کمار نے کرائم نمبر 37/2018 کے تحت IPC سیکشن 376 کے علاوہ POCSE ACT و دیگر دفعات کے تحت مقدمہ درج کرتے ہوئے تحقیقات کا آغاز کردیا ۔ بتایا گیا ہے کہ متاثرہ لڑکی کو بھینسہ گورنمنٹ ایریا ہاسپٹل میں زیر علاج رکھا گیا ہے اور میڈیکل جانچ کیلئے نرمل لے جایا گیا ۔