بھینسہ میں کمزور طلبہ کیلئے سنہری موقع

بھینسہ /27 اپریل ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) طلباء و طالبات کو اول درجہ کی کامیابی سے ہمکنار کرنے اور تعلیم کیلئے جستجو پیدا کرنے کیلئے C درجہ اور تعلیم میں کمزور طلباء کیلئے ضلعی سروا سکھشا ابھیان کے تحت گرمائی کلاسیس کا انعقاد عمل میں لایا جارہا ہے ۔ ان خیالات کا اظہار بھینسہ منڈل ایجوکیشن آفیسر اے دیانند نے بھینسہ شہر کے سرکاری مدارس ، اے پی نگر اور عمر فاروق ـ کنٹہ ایریا ) کے پرائمری مدرسوں میں ان کلاسیس کا افتتاح کرنے کے موقع پر کہا ۔ انہوں نے مزید کہا کہ اکثر طلباء اپنی صلاحیتوں کو اُجاگر نہ کرتے ہوئے پیچھے ہوجاتے ہیں اور بعض طلباء اپنی صلاحیتوں کو ابھارتی ہوئے محنت و جستجو کے ساتھ تعلیمی اور دیگر میدانوں میں مقام بناتے ہیں ۔ اس سروا سکھشا ابھیان کے تحت C درجہ کے طلباء کو گرمائی کلاسیس میں تعلیم سے آراستہ کرواتے ہوئے انہیں اپنی صلاحیتوں کو ابھارنے اور دیگر A درجہ کے طلباء و طالبات کے ہمراہ شانہ بہ شانہ قدم ملاکر آگے بڑھنے کے قابل بنایا جائے گا ۔ ان کلاسیس کو 27 اپریل تا 30 مئی صبح 8 بجے تا 11 بجے منعقد کیا جارہا ہے اور CRP ٹیچرس کے ذریعہ طلباء کو تعلیم سے آراستہ کروایا جارہا ہے ۔ان گرمائی کلاسیس کا کنٹہ ایریا پرائمری اسکول صدر مدرس غلام دستگیر خان کے افتتاح کیا ۔ اس موقع پر سید مظہر احمد مدرس اور CRP شاکر احمد موجود تھے ۔ اس موقع پر ایم ای او اور صدر مدرس نے اولیاء طلباء سے خواہش کی ہے کہ وہ نونہالوں کو پابندی کے ساتھ ان کلاسیس کیلئے روانہ کریں ۔