بھینسہ میں پولیس کی سخت چوکسی

بھینسہ یکم / جولائی ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) بھینسہ شہر میں رمضان المبارک اور میونسپل چیرمین ا نتخاب کے پیش نظر محکمہ پولیس کی جانب سے صیانتی انتظامات کرتے ہوئے سو سے زائد سی آر پی ایف کے جوانوں کو طلب کیا گیا ۔ سب انسپکٹر نریش بابو کی قیادت میں سی آر پی ایف کے جوان شہر کے مختلف شاہراہوں بس اسٹانڈ ، مولانا آماد چوک پنجہ شاہ چوک ، پرانا بازار ، پانڈری گلی ، مارکٹ علاقہ گورنمنٹ جونئیر کالج اور یو پی ایس اسکول کی شاہراہ سے ہوتے ہوئے ڈی ایس پی آفس تک پیدل پریڈ مارچ کیا گیا اور اس کے بعد سی آر پی ایف کے جوانوں کو شہر کے مختلف حساس علاقوں میں تعینات کیا گیا ۔ بھینسہ شہر حساس مقام ہونے کی وجہ سے محکمہ پولیس کی جانب سے صیانتی انتظامات کئے گئے ہیں تاکہ رمضان کے مبارک موقع پر کوئی ناخوشگوار واقعہ نہ ہونے پائے اور پولیس کی جانب سے شہر کے مختلف مقامات پنجہ شاہ چوک ، مارکٹ علاقہ اور بس اسٹانڈ پر سی سی ٹی وی کیمیروں کو نصب کیا گیا ہے تاکہ مشتبہ افراد پر نظر رکھی جاسکے اور اس کا مشاہدہ ڈی ایس پی آفس میں کیا جارہا ہے ۔