بھینسہ میں پلس پولیو پروگرام کا انعقاد

بھینسہ۔/29جنوری، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) پولیو خوراک کے ذریعہ پانچ سال تک کے بچوں کی نگہداشت بغیر جسمانی بیماریوں سے ہوتی ہے کیونکہ چھوٹے بچوں میں ہونے والی بیماریوں کو ختم کرنے کیلئے پولیو خوراک بے حد مفید ہوتی ہے۔ ان خیالات کا اظہار مختلف ذمہ داران جن میں بھینسہ ڈپٹی ڈی ایم اینڈ ایچ او ڈاکٹر مرلی، سی ڈی پی او پرتیبھا، ایم پی پی بھینسہ منڈل ونیتا راجیش نے پلس پولیو مراکز پر بچوں کو پولیو خوراک پلانے کے دوران کیا۔ پلس پولیو کے پیش نظر بھینسہ ڈیویژن کے مختلف منڈلوں کے مواضعات اور شہر میں کئی مقامات بس اسٹانڈ ، خانگی و سرکاری مدارس، سرکاری دواخانوں، آنگن واڑی سنٹرس اور دیگر سرکاری دفاتر میں مراکز قائم کئے گئے تھے۔