سینکڑوں کارکنوں کی شرکت، رکن اسمبلی وٹھل ریڈی پر پھولوں کی بوچھار
بھینسہ۔/15 ڈسمبر، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) بھینسہ شہر میں ٹی آر ایس کی جانب سے جشن فتح ریالی زیر صدارت نو منتخبہ رکن اسمبلی جی وٹھل ریڈی عمل میں لایا گیا۔ ریالی میں ٹی آر ایس ایم ایل اے جی وٹھل ریڈی کے علاوہ جی مرلی گوڑ نمائندہ صدر نشین زرعی مارکٹ کمیٹی ، سنجیوریڈی، محمد سراج سابق کونسلر، عبدالاحد، اعجاز احمد خان، شیخ منیر قریشی، محمد فاروق احمد صدیقی، رشید قریشی، عبدالغفار، عبدالواسع رسول، سید آصف، محمد عادل ، امیر خان، اکبر خان، سید اعلیٰ، سید مقیت، پنڈت پٹیل، رامو، کرشنا، محمد عامر، ساجد لکی، سید عمران، محمد ساجد، احمد، عزیز قریشی، ریاض خان، محسن احمد خان، اظہر رسول، عامر رسول، سید زبیر، محمد مظہر اور سینکڑوں ٹی آر ایس کارکن موجود تھے۔ ریالی کے دوران مسلم نوجوانوں میں زبردست جوش و جذبہ دیکھا گیا اور مختلف مقامات پر بڑے پیمانے پر آتشبازی کی گئی جبکہ ٹی آر ایس یوتھ صدر عبدالواسع رسول گھوڑے پر سوار ہوکر جشن مناتے ہوئے دیکھے گئے اور ریالی کے دوران تمام ٹی آر ایس کارکن سروں پر گلابی پگڑی پہنے ہوئے ہاتھوں میں گلابی پرچم تھامے ہوئے تھے جس کی وجہ سے شہر گلابی رنگ میں تبدیل ہوگیا تھا۔ ریالی کے دوران شہر کے مختلف علاقوں میں عوام بالخصوص مسلم افراد کی جانب سے نومنتخبہ رکن اسمبلی جی وٹھل ریڈی کی کثرت سے شال پوشی کرتے ہوئے پھولوں کی بوچھار کی گئی۔ بعد ازاں نومنتخب رکن اسمبلی جی وٹھل ریڈی نے خطاب کرتے ہوئے تمام طبقوں کی عوام سے اظہار تشکر کیا۔