بھینسہ میں ویلفیر پارٹی کی انتخابی مہم

مد ہول /27 مارچ ( سیاست ڈسٹر کٹ نیوز ) بھینسہ میو نسپل انتخابات بڑ ے ہی جوش و خروش کے ساتھ جاری ہے ویلفر پارٹی آف انڈیا کے 12 امیدوار کو نسلر کیلئے مقابلہ کر رہے ہیں وارڈ نمبر 12 میںجناب محمد عبدالجبار بنارسی ویلفر پارٹی کے امیدوار ہیں انہوں نے وارڈ میں پیدل گشت کر تے ہوئے عوام سے کئی ایک وعدے کئے جس پر محلہ کے نوجوانوں نے ان سے تر قیاتی کا موں کے متعلق تحریری واضا حت طلب کی جس پر انہوں نے ایک بو نڈ پیپر پر حلقہ 12 کی ترقیاتی کا موں کی تفصیل تحریر کر کے ان محلہ کے نوجوانوں کے حوالے کیا جس کے بعدجناب عبد الجبار بنا رسی نے صحا فیوں سے خطاب کر تے ہوئے کہاکہ بلد یہ کے زریعہ وارڈ نمبر 12 میں تر قیاتی کام انجام دئے جا ئنگے جن میں پکی سٹر کیں ، سر براہی آب ، اسٹر یٹ لا ئٹ ، صفائی کا خا ص خیال رکھا جا ئے گا اس کے علاوہ ریاستی سطح پر عوامی و فلاحی بہبود کی اسکیمات سے عوام کو مستفید کیاجائے گا اور بلد یہ کے ذریعہ وظیفہ پیرانہ سالی ، راشن کارڈ ، آدھار کارڈ کے حصول کیلئے ہر ممکن کو شش کر تے ہوئے صد فیصد غریبوں کو فائدہ پہنچا یاجائے گا میو نسپل کے ذریعہ خواتین کو سلائی سنٹر طلبا ء و طالبات کیلئے کمپیو ٹر سنٹر منظور کروائے جا ئے گے اور محکمہ پو لیس اور دیگر محکمات میںحلقہ کی عوام میں ہورہی نا انصافی و ذیادتی کے خلاف ویلفر پارٹی بڑ ے پیما نے پرنمائندگی کر گی اس کے علاوہ تمام بنیادی سہولیات فراہم کی جائے گی ویلفر پار ٹی کا ایک ایک امیدوار عوام کا جوابدہ ہو گا ویلفر پارٹی کے تمام مقا صد میں میں کا میاب نہ رہا تو مجھے کوئی حق حا صل نہیں ہو گا دوبارہ میںسیاست میں حصہ لوںانہوں نے عوام سے پر زور مطالبہ کیا کہ و ہ آٹو کے نشان کو ووٹ دیکربھاری اکثریت سے کا میا ب کر تے ہوئے اپنے حلقہ کی ترقی کو یقینی بنا ئیں ۔