بھینسہ میں وکلا کا احتجاج

بھینسہ ۔ 5 ۔ فبروری (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) علحدہ تلنگانہ کے قیام عمل میں آنے کے ساتھ ہی تلنگانہ وکلاء نے علحدہ ہائیکورٹ کے قیام کا مطالبہ کا آغاز کیا ۔ اس ضمن میں تلنگانہ وکلاء نے حیدرآباد میں راستہ روک کر احتجاج منظم کرنے پر حیدرآباد ، چارمینار پولیس نے چند وکلاء کو گرفتار کرتے ہوئے کیس درج کیا ۔ اس ضمن میں بھینسہ جونیر سیول کورٹ وکلاء نے عدالت کے بائیکاٹ کرتے ہوئے حکومت سے مطالبہ کیا کہ جلد سے جلد تلنگانہ ریاست کیلئے علحدہ ہائیکورٹ کا قیام عمل میں لایا جائے ۔