بھینسہ /26 جون ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) بھینسہ وظیفہ یاب یونین صدر بی ناگناتھ کی اطلاع کے بموجب 28 جون بروز جمعرات شہر کے پنشنر بھون نزدیک می سیوا سنٹر پر وظیفہ یابوں کیلئے آنکھوں کے طبی کیمپ کا انعقاد عمل میں لایا جارہا ہے ۔ جہاں پر حیدرآباد گلوبل آنکھوں کا دواخانہ کے ماہرین ڈاکٹرس آنکھوں کی جانچ و تشخیص و آپریشن انجام دیں گے ۔ انہوں نے شہر کے تمام وظیفہ یابوں سے خواہش کی ہے کہ اس کیمپ سے مستفید ہونے کیلئے اپنے ہمراہ وظیفہ یاب ہیلت کارڈ اور آدھار کارڈ ضرور لائیں ۔