بھینسہ۔/8اگسٹ، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) بھینسہ پنشنرس یونین صدر بی ناگناتھ کی اطلاع کے بموجب بھینسہ شہر کے تمام وظیفہ یابوں کیلئے 9 اگسٹ بروز جمعرات صبح 10 بجے سے بمقام پنشنر بھون نزد می سیوا سنٹر پر آنکھوں کے معائنہ کیلئے طبی کیمپ کا انعقاد عمل میں لایا جارہا ہے جس میں حیدرآباد کے گلوبل آئی ہاسپٹل کے ڈاکٹرس اپنی خدمات انجام دیں گے۔ انہوں نے شہر کے تمام وظیفہ یابوں سے اس موقع سے استفادہ کرنے کیلئے ہیلت کارڈ اور آدھار کارڈ کے ہمراہ شرکت کی خواہش کی ہے۔
کاغذ نگر میں ٹرین کی ٹکر سے نامعلوم شخص فوت
کاغذ نگر۔/8اگسٹ، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) کاغذ نگر ریلوے اسٹیشن کے حدود میں آج لگ بھگ چار تا پانچ بجے شام کے اوقات میں نامعلوم ٹرین کی ٹکر سے نامعلوم شخص فوت ہوگیا۔ جی آر پی ایف ریلوے پولیس نے کیس درج رجسٹر کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا۔