بھینسہ۔ 27 ؍ مئی ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) بھینسہ ۔ کوبیر شاہراہ پر بھینسہ کے بھٹی گلی عقبی حصہ وہنومان مندر کے قریب ایک ڈرینج (نالی) بارش کے پانی سے سطح آب ہونے پر نالی کو صاف صفائی کرنے کے دوران ایک نوجوان شخص کی نعش برآمد ہوئی ۔ تفصیلات کے بموجب بھینسہ میں گذشتہ شب تیز ہواؤں کے ساتھ زبردست زوردار بارش کا سلسلہ جاری تھا جس کی وجہ سے کئی مقامات پر درخت اکھڑ گئے اور کئی مقامات پر ڈرینج کا پانی اور کچرے کا انبار جمع ہوگیا ۔ جس کی وجہ سے شہر کے بھٹی گلی کے عقبی حصہ ہنومان مندر کے علاقہ کی ڈرینج (نالی) میں کافی پانی کچرا جمع ہوگیا جس کو آج صبح محلہ کے افراد صاف صفائی کا کام انجام دینے کے دوران انسان پیر ڈرینج میں دیکھائی دیا جس کی اطلاع بھینسہ پولیس کو دی گئی جس پر ٹاؤن سرکل انسپکٹر وی سرینواس کے علاوہ ٹاؤن سب انسپکٹر پونم چندر مقام حادثہ پہنچ کر صفائی کے عملہ کو طلب کرتے ہوئے نعش کو باہر نکالا اور اسی ڈرینج میں ایک موٹر سیکل بھی برآمد ہوئی جس کو بھی باہر نکالا گیا ۔ اور نعش کی شناخت راجو گوڑ 39 سال موضع چونڈی منڈل کوبیر سے کی گئی جو گذشتہ چند ماہ سے اپنی بیوی کے ہمراہ بھینسہ میں مقیم تھا ۔ اس واقعہ کو ایک حادثاتی واقعہ تصور کیا جا رہا ہے کہ گذشتہ شب اپنی موٹر سیکل پر سوار سفر کے دوران تاریکی اور طوفانی بارش و ہواؤں کی وجہ سے موٹر سیکل سے گر کر ڈرینج میں گر گیا کیونکہ اس دوران بارش میں درخت گر گیا تھا اس ضمن میں بھینسہ پولیس نے تحقیقات کرتے ہوئے ایک کیس درج کیا بعد پوسٹ مارٹم نعش کو ورثہ کے حوالے کر دیا ۔