عیدالاضحی کے دن گنیش وسرجن کی وجہ تبدیلی ضروری
بھینسہ۔/23ستمبر، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) بھینسہ شہر میں عیدالاضحی اور گنیش وسرجن جلوس ایک ہی دن 25ستمبر بروز جمعہ کو ہونے کے پیش نظر شہر کی عید گاہوں اور مساجد میں ہونے والی نماز عید کے اوقات میں پہل کرتے ہوئے تبدیل کیا گیا ہے۔ بھینسہ عید گاہ پر نماز عید صبح 8بجے ادا کی جائے گی، امام و خطیب جامع مسجد امامت کریں گے۔ علاوہ ازیں شہر کی مسجد پنجہ شاہ میں نمازعید 8بجے ادا کی جائے گی ، حافظ عبداللطیف امام و خطیب امامت کریں گے۔ مسجد مومنان میں نماز عید 8بجے ادا کی جائے گی ، مولانا عبدالرافع قاسمی امام و خطیب امامت کریں گے۔ مدینہ مسجد میں نماز عید 7بجے ادا کی جائے گی، مولانا محمد سلمان قاسمی امامت کریں گے۔ مسجد محبوبیہ احاطہ دارالعلوم جامعہ عربیہ بھینسہ میں نماز عید 7بجے ادا کی جائے گی، مولانا شاہد غفران قاسمی امامت کریں گے۔ مسجد درگاہ شریف میں نماز عید 8بجے ادا کی جائے گی، مولانا یونس قاسمی امامت کریں گے۔ مسجد محمد علی خان میں نماز عید 7:30بجے ادا کی جائے گی، مولانا محمد عظیم الدین ندی امامت کریں گے۔ مسجد ابراہیم میں نماز عید 7:30 بجے ادا کی جائے گی ، مولانا عبداللطیف امامت کریں گے۔ مسجد غفار ( کالی مسجد ) میں نماز عید 7:30 بجے ادا کی جائے گی، حافظ مجیب الدین امامت کریں گے۔ مسجد توحید میں نماز عید 6:45 بجے ہوگی، مولانا منظور عالم ندوی امامت کریں گے۔ گنیش وسرجن جلوس گذرنے والے راستہ پر موجود مسجد محبوبیہ دارالعلوم جامعہ عربیہ بھینسہ میں نماز جمعہ 1:30 بجے ادا کی جائے گی۔