بھینسہ میں مولانا آزاد کی یوم پیدائش تقریب
اردو ، تلگو ، مراٹھی میڈیم کے طلبہ میں تقریری و تحریری مقابلوں کا انعقاد
بھینسہ /19 نومبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) امام الہند و مجاہد آزادی مولانا ابوالکلام آزاد کے یوم پیدائش کے موقع پر کمشنر انٹرمیڈیٹ ایجوکیشن آندھراپردیش کی ہدایت پر گورنمنٹ جونئیر کالج بھینسہ ہذا میں مولانا ابوالکلام آزاد کی شخصیت و کارنامے کو پیش نظر رکھتے ہوئے ایک تقریب کا اہتمام کیا گیا ۔ پروگرام سے قبل اردو ، تلگو، مراٹھی میڈیم طلباء و طالبات کیلئے تقریری و تحریری مقابلہ جات کا اہتمام کیا گیا ۔ ججس کے فرائض جناب فرخند علی خان لکچرر محمد عبدالرشید لکچرر ، آسیہ بیگم لکچرر نے انجام دئے ۔ محمد منہاج ا لحق اردو ادب لکچرر نے بحیثیت کنوینر خواندگی و ثقافتی شعبہ گورنمنٹ جونئیر کالج منتظم کو بہتر انداز میں کیا اور تقریب کے آغاز سے قبل تقریری و تحریری مقابلے میں انعام اول ، دوم حاصل کرنے والے طلباء کو اسناد و انعامات تقسیم کئے گئے ۔ ڈاکٹر محمد عبدالخالق پرنسپل نے صدارتی خطاب کیا ۔ تقریری مقابلے میں انعام اول سمیہ بیگم متعلم ایچ ای سی سال اول ، انعام دوم سمیرہ روشن ایم پی سی سال دوم ، اور ثناء کوثر کو بھی انعام سے نوازا گیا ۔ تحریری مقابلے میں انعام اول ثناء کوثر ایم پی سی سال اول انعام دوم ریشما تبسم BiPC سال دوم ، محمد فیروز قریشی کو انعام دوم ، مراٹھی و تلگو میڈیم کے طلباء کو بھی انعامات سے سرفراز کیا گیا ۔ اس تقریب میں کثیر طلباء و طالبات بالخصوص کالج کے تمام لکچررس اور غیر تدریسی عملہ نے بھی شرکت کی ۔ محمد منہاج الحق لکچرر کنوینر نے تقریب کا اختتام عمل میں لاتے ہوئے تمام حاضرین کا شکریہ ادا کیا ۔