بھینسہ ۔ 25 ۔ فروری (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) بھینسہ شہر کے مولوی صاحب قبرستان کے حدود کے تعین کیلئے آج ضلع عہدیداروں نے سروے کا آغازکیا ۔ ضلع سے جوائنٹ ڈائرکٹر و دیگر عہدیداران محمد تلمیز الدین ڈپٹی سروبر، راجندر انسپکٹر ضلع سروپر، ایم سی بھینسہ موہن کے علاوہ محکمہ ریونیو کے دیگر عہدیداروں نے مولوی صاحب قبرستان نزد بس اسٹانڈ پہونچ کر سروے کا آغاز کیا کیونکہ مولوی صاحب قبرستان کا سروے نمبر 331 و 334 کے مطابق 3 ایکر 14 گنٹے ریکارڈ میں موجود ہے لیکن اس اراضی پر گزشتہ چند سالوں سے بعض افراد قابض تھے جو کل انہدامی کارروائی میں انہیں وہاں سے ہٹادیا گیا لیکن اس کے باوجود قبرستان کی جو 3 ایکر 14 گنٹے اراضی ہے ، وہ مکمل تعین شدہ نہیں ہے قبرستان کمیٹی کے صدر فیض اللہ خاں و اراکین نے اس سے قبل بھی کئی بار حدود کی نشاندہی کیلئے نمائندگی کی تھی تاکہ اس قبرستان کی تین ایکر 14 گنٹے اراضی کی حصار بندی کی جاسکے ۔
اس ضمن میں آج ضلع سروپر و دیگر عہدیداروں نے مولوی صاحب قبرستان و محمد علی خاں قبرستان کی اراضی کے سروے کے کام کا آغاز کیا ۔ اس موقع پر بھینسہ پولیس کی جانب سے سخت صیانتی بندوبستے سب انسپکٹر پ ولیس پروین کمار نے کیا جہاں پر پو لیس کی بھاری جمیعت موجود تھی ۔ بعد ازاں صدر قبرستان کمیٹی فیض اللہ خاں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ جلد سے جلد سروے مکمل کرتے ہوئے مولوی صاحب قبرستان کی تین ایکر 14 گنٹے اراضی کی نشاندہی کرائیں گے تاکہ حدود کا تعین کیا جاسکے۔