بھینسہ /2 جون ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) بھینسہ منڈل کے موضع کمسرے میں برقی ٹرانسفارمر کی درستگی اور برقی لائین کو بحال کرنے کے دوران ایک خانگی برقی مزدور شارٹ لگنے کی وجہ سے فوت ہوگیا ۔ تفصیلات کے بموجب پیر کاہنمانلو عمر 38 سال جو کوبیر منڈل کے موضع پار ڈی بی کا متوطن تھا ۔ لیکن گذشتہ 10 سال قبل بھینسہ منڈل کے موصع والیگاؤں میں روزگار کیلئے اپنے افراد خاندان کے ہمراہ قیام پذیر ہوگیا تھا اور محکمہ برقی میں خانگی ملازم کی حیثیت سے ملازمت کررہا تھا اور گذشتہ روز موضع کسرے میں برقی ٹرانسفارمر خراب ہوجانے کی وجہ سے لائین بند ہونے کی اطلاع ملنے پر محکمہ برقی کے عہدیداروں کے ہدایت پر اس ٹرانسفارمر کی درستگی اور برقی کے لائن کو بحال کرنے کے دوران شارٹ لگنے کی وجہ سے برسر موقع ہلاک ہوگیا ۔ جس کی اطلاع پاکر بھینسہ رورل سب انسپکٹر روی پرساد پولیس جمعیت کے ہمراہ مقام حادثہ پہونچکر نعش کا پنچنامہ کرتے ہوئے بغرض پوسٹ مارٹم نعش کو بھینسہ سرکاری دواخانہ منتقل کیا ۔ بعد پوسٹ مارٹ نعش کو ورثہ کے حوالے کردیا گیا اور اس ضمن میں بھینسہ رورل سب انسپکٹر روی پرساد نے ایک کیس درج کیا اور مصروف تحقیقات ہیں۔