بھینسہ ۔ 28 ؍ اپریل ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) بھینسہ شہر کے بس اسٹانڈ علاقہ میں ایک پان شاپ میں شارٹ سرکٹ کی وجہ سے آتشزدگی پیش آئی ۔ بتایا گیا ہے کہ پان شاپ کے ذمہ داروںنے حسب معمول پان شاپ کو بند کرتے ہوئے مکان کو روانہ ہوگئے ۔ کچھ گھنٹوں بعد پان شاپ سے دھواں نکلنا شروع ہوگیا جس پر علاقہ میں موجود عوام نے فوراً پان شاپ کے ذمہ داروں اور محکمہ آتش فرو کے عملہ کو اطلاع دی جس پر فائر عملہ نے فوراً مقام واقعہ پہنچ کر پان شاپ کو کھولتے ہوئے آگ کو قابو میں کرلیا لیکن آگ کی وجہ سے پان شاپ میں موجود تمام سامان اور برقی اشیاء ٹی وی اور فریج جل کر خاکستر ہوگئے جس میں تقریباً پچاس ہزار سے زائد مالی نقصان کا اندیشہ ظاہر کیا جا رہا ہے ۔ جبکہ پان شاپ سے منسلک ایک فروٹ مرچنٹ بھی آگ کی وجہ سے کافی متاثر ہوئی ۔ واضح رہے کہ مذکورہ پان شاپ شہر کے مدرسہ دارالعلوم جامعہ عربیہ سے منسلک ہے ۔جہاں پر معصوم طلبہ دینی تعلیم حاصل کرتے ہوئے قیام کرتے ہیں اس آگ کی وجہ سے ایک بڑا حادثہ پیش آسکتا تھا لیکن مقامی مسلم نوجوانوں کی حرکیاتی خدمات اورمحکمہ فائر عملہ کی بروقت خدمات کی وجہ سے آگ کو قابو میں کرنے کی وجہ سے ایک بڑا حادثہ ٹل گیا ۔