بھینسہ میں سڑک حادثہ 5 افرا د شدید زخمی

بھینسہ۔/9مئی، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) بھینسہ۔ نرمل قومی شاہراہ 61 پر کنٹالہ منڈل کے ارلی چوراستہ کے قریب موٹر کار اور موٹر سیکل کے درمیان ٹکر کے باعث پانچ افراد شدید زخمی ہوگئے۔ کنٹالہ سب انسپکٹر محمد یونس علی نے بتایا کہ موٹر کار میں سوار چار افراد بشمول ڈرائیور مہاراشٹرا ( ناندیڑ ) سے بوتھ میں شادی کی تقریب میں شرکت کیلئے جارہے تھے اور لوکیشورم سے ایک شخص بی سدو موٹر سیکل کے ذریعہ نرمل کی جانب جارہا تھا اس اثناء میں موٹر کار اور موٹر سیکل کے درمیان حادثہ پیش آیا جس میں موٹر سیکل سوار بی سدو کے علاوہ موٹر کار سوار افراد ڈاکٹر روی کرن 35 سالہ ان کی اہلیہ سجاتا 28 سالہ اور درشن 18سالہ کے علاوہ ڈرائیور دتاتریہ 38 سالہ شدید زخمی ہوگئے جنہیں بغرض علاج بھینسہ گورنمنٹ ایریا ہاسپٹل منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹروں نے طبی امداد کے بعد موٹر سیکل سوار زخمی شخص کو شہر کے ایک خانگی دواخانہ اور موٹر کار سوار چار افراد کو مہاراشٹرا ( ناندیڑ ) منتقل کردیاگیا۔ اس ضمن میں کنٹالہ پولیس نے ایک کیس درج کرتے ہوئے تحقیقات کا آغاز کردیا۔

 

آم کے درخت سے گرکر
نوجوان فوت
پرگی۔/9مئی، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) درخت سے گرکر ایک نوجوان فوت ہونے کا واقعہ پرگی منڈل ابراہیم پور گاؤں میں پیش آیا۔ تفصیلات کے مطابق ابراہیم پور گاؤں کا رہنے والا گوپال نامی21 سالہ نوجوان آم کے درخت پر آم توڑ رہا تھا پیر پھسل کر درخت سے گرگیا اور فوت ہوگیا۔