بھینسہ میں سب انسپکٹران کے تبادلے

بھینسہ۔/2مارچ، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ضلع سپرنٹنڈنٹ پولیس عادل آباد کے احکامات پر ضلع کے مختلف سب انسپکٹران کے تبادلے عمل میں آئے۔ جس میں بھینسہ پولیس اسٹیشن کے دو اور بھینسہ رورل پولیس اسٹیشن کے ایک سب انسپکٹر کا تبادلہ عمل میں آیا۔ تفصیلات کے بموجب بھینسہ سب انسپکٹران میں پراوین کمار کاتبادلہ سرپور ٹاؤن پولیس اسٹیشن اور بی شنکر نائیک کا تبادلہ ایچوڑہ پولیس اسٹیشن میں عمل میں آیا۔ جبکہ بھینسہ رورل سب انسپکٹر روی پرساد کا تبادلہ حاجی پور پولیس اسٹیشن میں عمل میں آیا۔ ان سب انسپکٹران کے متبادل اے مہیندرا حاجی پور پولیس اسٹیشن، اے تروپتی نانیل پولیس اسٹیشن  کا بھینسہ سب انسپکٹران کی حیثیت سے تبادلہ عمل میں آیا جبکہ پی چندر شیکھر ( بازار ہتنور پولیس اسٹیشن ) کا بھینسہ رورل سب انسپکٹر کی حیثیت سے تبادلہ عمل میں آنے پر انہوں نے بھینسہ رورل پولیس اسٹیشن پہنچ کر جائزہ حاصل کرلیا۔ بھینسہ اور بھینسہ رورل سب انسپکٹران اپنے تبادلہ عمل میں آنے پر متعلقہ پولیس اسٹیشنوں میں جائزہ حاصل کرنے کیلئے روانہ ہوگئے۔

 

اوٹکور میں جعلی نوٹوں کا چلن
اوٹکور۔/2مارچ، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) اوٹکور منڈل میں مختلف کاروباری اداروں اور مختلف شعبہ جات سے جاری ہونے والے جعلی نوٹوں کے چلن سے غریب اور بے گناہ افراد متاثر ہورہے ہیں۔ بینکوں میں رقم جمع کروانے کیلئے جانے والے کھاتہ داروں سے 500 روپئے کے جعلی نوٹ کی عدم پہچان اور غفلت کا شکار ہونے والے افراد کو ان نوٹوں کا نقصان اٹھانے کے علاوہ عہدیداروں کی ہراسانی کا سامنا کرنا پڑرہا ہے جبکہ بینکوں میں باضابطہ طور پر لکھ دیا گیا ہے کہ جعلی نوٹوں کو پھاڑ دیا جائے گا جس کی وجہ سے کاروبار ی سرگرمیوں میں سخت پریشانی ہورہی ہے لہذا 500روپئے کے تعلق سے غریبوں کو ہراساں ہونے سے بچانے کے اقدامات کئے جائیں۔