بھینسہ ۔ 4 ۔ مئی : ( سیاست نیوز ) : بھینسہ شہر کے اگریکلچر دفتر میں ضلعی اگریکلچر آفیسر ADA سوما ریڈی کی قیادت میں بھینسہ ڈیویژن اے اوز کا ایک اجلاس منعقد کیا گیا ۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اے ڈی اے سوما ریڈی نے کسانوں کے زرعی اراضی سے متعلق تمام تفصیلات کو آن لائن درج کرنے کے لیے سروے کو جلد از جلد مکمل کیا جائے تاکہ حکومت کی جانب سے کسانوں کو فراہم کی جانے والی تمام جدید اسکیمات اور سہولیات کی سربراہی کے لیے اقدامات کیے جاسکے ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت تلنگانہ ریاست کے کسانوں کو زرعی اسکیمات اور سہولیات کے لیے مختلف اقدامات کررہی ہے جس میں قابل ذکر رعیتو بندھوں و دیگر ہے اس لیے اگریکلچر آفیسر اپنے اپنے علاقوں میں موجود زرعی اراضی اور کسانوں کی تمام تفصیلات حاصل کرتے ہوئے 20 مئی تک آن لائن درج کریں ۔ اور اپنی خدمات میں کسی بھی قسم کی لاپرواہی نہ کرتے ہوئے زرعی اراضی اور کسانوں کی تفصیلات کو آن لائن ڈیجیٹل طرز پر شامل کریں ۔ اس اجلاس میں بھینسہ اے او اشوک کمار کے علاوہ ڈیویژن کے اے اوز موجود تھے ۔۔