بھینسہ میں زراعت سے متعلق شعور بیداری مہم کا آغاز

بھینسہ /26 اپریل ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) تلنگانہ وزیر اعلی کے چندر شیکھر راؤ اور تلنگانہ حکومت ریاست کے تمام شعبوں کو ترقی کی جانب گامزن کرتے ہوئے مزید مستحکم کرنے کیلئے کوشاں ہے اور تلنگانہ حکومت ریاست میں کاشتکاروں کو سہولتوں کی فراہمی کیلئے کئی اسکیمات اور حکومت کی جانب سے فراہم کردہ جدید ٹیکنالوجی سے آراستہ آلات کو فراہم کئے ۔ رکن اسمبلی مدہول جی وٹھل ریڈی نے بھینسہ شہر کے اگریکلچر آفس ( اے ڈی اے ) میں ہمارا تلنگانہ اور ہماری زراعت مہم کی شعور بیداری ویان ( گاڑی ) کو جھنڈی دکھاکر روانہ کرنے کے دوران کہا۔ انہوں نے کہا کہ یہ مہم 25 اپریل سے 5 مئی تک جاری رہے گی ۔ اس موقع پر بھینسہ اسٹیٹ ڈائرکٹر آف اگریکلچر انجی پرساد ‘ بھینسہ اگریکلچر آفسر اے اشوک مدھول اے او محمد ابراہیم حنیف کوبیر اے او سپنا بھینسہ محکمہ حیوانات ڈاکٹر وٹھل کے علاوہ ٹی آر ایس قائدین ٹی سرینواس ٹی آرایس ٹاون صدر سولنکی بھیم راؤ ‘ عبدالاحد صاحب راؤ کے علاوہ کسانوں کی کثیر تعداد موجود تھی۔