بھینسہ میں رمضان المبارک کی گھما گھمی

بھینسہ یکم / جولائی ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) بھینسہ شہر میں رمضان المبارک کا کافی جوش و خروش نظر آرہا ہے ۔ رمضان کے پہلے روزہ کے ساتھ ہی مساجد روحانی مناظر اور مارکٹ میں رونق ہوگیا ہے ۔ دو ماہ قبل شہر میں ماسٹر پلان کے نام پر کئی دوکانات کو منہدم کردیا گیا تھا جس کی وجہ سے کافی لوگ بے روزگار ہوگئے تھے اور مارکٹ میں رونق بالکل ختم ہوچکی تھی ۔ لیکن رمضان کے موقع پر مارکٹ علاقے میں فروٹ کے بنڈیوں اور ہریس سنٹرس کی تعداد میں کافی اضافہ دیکھنے میں آیا ہے ۔ فٹ پاتھ پر فروٹ کی بنڈیاں اور کپڑے کے چھوٹے موٹے کاروبار کئے جارہے ہیں ۔ جس سے بھینسہ کی مارکٹ میں ایک بار پھر رونق نظر آرہی ہے اور محکمہ پولیس کی جانب سے ٹریفک کو کنٹرول میں کرنے کیلئے مارکٹ علاقہ میں بہترین انتظامات دیکھے جارہے ہیں ۔