بھینسہ میں دو موٹر سائیکلوں کا سرقہ

بھینسہ /17 اگست ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) بھینسہ شہر میں گذشتہ رات اور صبح کے اوقات میں دو علحدہ مقامات سے دو موٹر سائیکلوں کے سرقہ کی واردات پیش آئی ۔ تفصیلات کے بموجب گذشتہ رات مدینہ کالونی کے متوطن عبدالجبار اپنی موٹر سائیکل AP25Q-9625کو حسب معمول کی طرح کی مکان کے باہر پارک کئے لیکن صبح موٹر سائیکل کو موجود نہیں تھی اور محلہ کے علاوہ شہر کے مختلف محلہ جات میں تلاش کیا لیکن کچھ پتہ نہیں چلا جبکہ ایک اور واقعہ محلہ بارہ امام نزد قبرستان سلیمان ٹیکری کے قریب احمد نامی نوجوان کی موٹر سائیکل کا سرقہ ہوا ۔ احمد نامی نوجوان اپنے مکان کے باہر موٹر سایئکل AP25AN-3187 کو پاک کیا اور صبح کے اوقات میں ہی موٹر سائیکل مکان کے سامنے سے ہی غائب ہوگئی ۔ جس پر عبدالجبار ( مدینہ کالونی ) اور احمد ( بارہ امام ) نے بھینسہ پولیس اسٹیشن پہونچکر سرقہ سے متعلق شکایت درج کروائی ۔ جس پر بھینسہ پولیس نے موٹر سائیکلوں کی تلاش کیلئے سی سی ٹی وی کیمروں کا مشاہدہ کرنا شروع کردیا ۔ واضح رہے کہ بھینسہ شہر میں پیش آئے اس موٹر سائیکل کے سرقہ کی وارداتوں کی وجہ سے عوام میں کافی تجسس اور بے چینی دیکھی جارہی ہے اور عوام اپنے مکانوں کے باہر رکھی ہوئی موٹر سائیکلوں اور دیگر اشیاء کو غیر محفوظ سمجھ رہی ہے ۔