گلبرگہ یکم ؍ ستمبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) بھینسہ شہر میں بی جے پی اور جس کی قیادت بی جے پی کی ریا ستی مہیلا سکریٹری ڈاکٹر رمادیوی نے کی ، یہ ریالی بھینسہ تحصیل آفس سے نکالی گئی جو شہر کے مختلف شاہراہوں بس اسٹانڈ ، ٹیپو سلطان چوک ، مولانا آزاد چوک ،کپڑا مارکٹ ، پنجہ شاہ چوک ، پُرانا بازار ،کسان گلّی ، بارہ امام گلّی ، مارکٹ ایریا اور ڈی ایس پی آفس سے ہوتے ہوئے بھینسہ آئی بی گیسٹ ہاؤز کے سامنے ایک جلسہ میں تبدیل ہوگئی ۔ اس موقع پر بی جے پی کی ریاستی مہیلا سکریٹری ڈاکٹر رمادیوی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تلنگانہ حکومت17 ستمبرکوریاستی سطح پرسرکاری طرز پر تلنگانہ یومِ نجات مناتے ہوئے ریاست کے تمام سرکاری دفاتر پر پرچم کشائی کی جائے کیونکہ تلنگانہ وزیر اعلٰی وٹی آر ایس سربراہ کے چندر شیکھر راؤ نے اس سے قبل سابقہ ریاستی حکومت سے اپیل کی تھی کہ ہر 17 ستمبر کو سرکاری طرز پر تلنگانہ یومِ نجات منائے ۔ لیکن تلنگانہ وزیر اعلٰی اقتدار پر فائز ہو نے کے باوجود تلنگانہ یومِ نجات کو سرکاری طرز پر منانے سے اعتراض کر رہے ہیں ۔انھوں نے ریاستی حکومت کو انتباہ دیتے ہوئے کہاکہ اگر ریاستی حکومت 17 ستمبر کو سرکاری طرز پر تلنگانہ یومِ نجات نہیں منائے گی تب بی جے پی ریاست کے تمام سرکاری دفاتر پر پرچم کشائی کرتے ہوئے تلنگانہ یومِ نجات منائے گی ۔ اس موقع پربی جے پی ٹاؤن صدر ناگناتھ ، بلدیہ بھینسہ بی جے پی فلور لیڈر پربھود ایڈوکیٹ ، BJYM کے ضلعی نائب صدر دیانند شرما ، BJYM ٹاؤن صدر سوشیل اور بھینسہ بی جے پی رکن بلدیہ کے علاوہ بی جے پی کے کارکنان موجود تھے۔