بھینسہ۔3مارچ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) بھینسہ شہر میں بہوجن سماج پارٹی کا تعلقہ سطح پر ایک اجلاس منعقد کیا گیا جس میں پارٹی ضلعی جنرل سکریٹری ایڈوکیٹ دیوی داس نے کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 13مارچ کو نرمل شہر میں ایک ضلعی اجلاس منعقد کیا جارہا ہے جس میں پارٹی اعلیٰ سیاسی قائدین شرکت کررہے ہیں ۔ اس اجلاس میں جدید تشکیل شدہ کمیٹیوں کے اراکین کو سیاسی طور طریقے کے متعلق تربیت فراہم کی جائے گی ۔اس موقع پر مدہول تعلقہ پارٹی صدر ایچ پرکاش ‘ تعلقہ سکریٹری گنگا دھر اور مہیلا تعلقہ کنوینر جی کلپنا کے علاوہ دیگر کارکنان موجود تھے ۔