جمعرات , دسمبر 12 2024

بھینسہ میں بچہ مزدوری کے خلاف کارروائی

آپریشن مسکان کے تحت مختلف دکانوں اور تجارتی اداروں پر دھاوے
بھینسہ ۔ 22؍ جولائی ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) بچہ مزدوری کے خاتمہ کے لئے حکومت کی جانب سے آپریشن مسکان کا انعقاد عمل میں لایا گیا ہے جس کے پیش نظر بھینسہ شہر میں محکمہ پولیس ‘ محکمہ لیبر اور آئی سی ڈی ایس ‘ محکمہ تعلیم عہدیداران کی جانب سے مختلف دکانوں ‘ ہوٹلوں اور تجارتی اداروں پر ملازمت کرنے والے معصوم بچوں کو ملازمت سے روکنے کے لئے دھاوے کئے گئے اور مختلف مقامات سے تقریباً 9 سے زائد بچوں کو پکڑتے ہوئے بھینسہ پولیس اسٹیشن منتقل کر تے ہوئے کونسلنگ کی گئی اور بچوں کے مالکین و سرپرستوں کو طلب کرتے ہوئے مذکورہ محکمہ جات کے عہدیداران جن میں پولیس ایس آئیز اے تروپتی ‘ بی سمن کے علاوہ ایس راجو ‘ پدماشری و دیگر نے انتباہ دیتے ہوئے کہاکہ کمسن بچوں کے ذریعہ ملازمت کروانا قانونی جرم ہے کیونکہ معصوم بچے سماج اور ملک کا مستقبل ہوتے ہیں اور ان کو تعلیم کے میدان میں آگے بڑھاتے ہوئے روشن مستقبل کی جانب گامزن کریں کیونکہ بچپن کے زمانے میں بچے کو جس ماحول میں تربیت فراہم کی جاتی ہے معصوم بچے اس طرح اپنا مستقبل سنوارتے ہیں ۔ لہذا بچوں کو اسکول میں داخل کریں کیونکہ حکومت ہر فرد و طبقہ کے لئے تعلیم کے میدان میں بہترین سہولیات فراہم کر رہی ہے ۔ بعدازاں 9 سے زائد بچوں کو مذکورہ عہدیداران نے اسکولوں میں داخلہ کے لئے کارروائی انجام دی ۔

TOPPOPULARRECENT