بھینسہ ۔ 2؍ جون ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) بھینسہ منڈل کے موضع دیگاؤں کے قریب تربوز کو آئیچرگاڑی میں بھرنے کے دوران نوجوان ڈرائیور کو برقی شارٹ لگنے کی وجہ سے ہلاک ہوچکا ہے ۔ بھینسہ رورل پولیس کی تفصیلات کے بموجب مستقر نظام آباد کے آٹونگر کا متوطن 33 سالہ محمد عبد المقیت ولد محمد عبدالحافظ جو آئیچرگاڑی کا ڈرائیور تھا ۔ نظام آباد سے بھینسہ منڈل کے موضع دیگاؤں کے قریب ایک کھیت سے تربوز بھر کر لے جانے کی غرض سے آیا اور تربوز آئیچر گاڑی میں بھرنے کے لئے گاڑی کے بالائی حصہ پر گیا اسی اثناء میں بالائی حصہ میں جو برقی تار کھتیوں میں گذر رہے ہیں ان برقی تاروں کے شارٹ لگنے سے محمد عبد المقیت آئیچر گاڑی کے بالائی حصہ سے نیچے گر گیا جسے مقام واقعہ پر موجود تربوز کھیت کے مزدوروں نے بذریعہ آٹو بھینسہ دواخانہ علاج کی غرض سے منتقل کر رہے تھے لیکن راستہ میں ہی انتقال کر گیا ۔ نعش کا پوسٹ مارٹم بھینسہ گورنمنٹ ایریا ہاسپٹل میں کیا گیا ۔ مرحوم محمد عبدالمقیت کے حقیقی بھائی محمد عبدالعتیق کی شکایت پر بھینسہ رورل پولیس نے ایک کیس درج کرتے ہوئے تحقیقات کا آغازکردیا ۔