بھینسہ میں بازاروں میں رمضان کی خریداری کی گہماگہمی

بھینسہ ۔ 9 ۔ جون ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) ماہ صیام رمضان المبارک کی آمد پر بھینسہ شہر میں چاروں طرف رونق نظر آرہی ہے ۔ شہر کے مسلمانوں نے رمضان المبارک کی آمد پر اپنے دکانوں و مکانوں کو رنگ و روغن کرتے ہوئے روشنیوں سے منور کیا ۔ علاوہ ازیں شہر کے معصوم بچے ، نوجوان اور بزرگ افراد رمضان کے روزے کا اہتمام کرتے ہوئے اذان کی آواز کے ساتھ مساجدوں کی جانب دوڑتے ہوئے نظر آرہے ہیں اور مساجدیں مصلیوں سے آباد دکھائی دے رہی ہے ۔ افطار سے قبل شہر کے قلب میں موجود مارکیٹ ایریا میں روزداروں کے افطار کی خریدی کیلئے مختلف دکانیں سجائی جارہی ہے جس میں فروٹ ، دہی وڑے اور ہریس ہوٹلیں شامل ہے جہاں روزہ دار خریدی کرتے ہوئے دیکھے جارہے ہیں جس کی وجہ سے یہ علاقہ میں رونق ہی رونق نظر آرہی ہے اور شہر کے مختلف مساجدوں کے ذمہ داروں نے رمضان کی آمد پر مساجدوں کو رنگ و روغن کرتے ہوئے لائیٹنگ کی روشنیوں سے منور کیا گیا ہے ۔ جہاں مساجدوں کے اطراف خوشگوار ماحول نظر آرہا ہے ۔