مدہول۔/22 مارچ (سیاست ڈسٹر کٹ نیوز )بھینسہ میں ان دنوں انتخابات کی سرگرمیوںکا زبردست شوروغل جاری ہے بھینسہ شہر میں میونسپل انتخابات کی انتخابی تشہیری پروگرام سے پورے بھینسہ شہر میں کافی ہلچل دیکھی جارہی ہے وہیں دوسری جانب بھینسہ منڈل کے مواضعات میں ایم پی ٹی سی انتخابات کے درخواستیں داخل ہوچکی ہے اور مواضعات میں بھی انتخابات کا ماحول زور و شور سے شروع ہوچکا ہے بھینسہ منڈل میں جملہ آبادی 39653ہے جس میںخواتین 20323اور مردوں 19330ہے جس میں رائے دہندوں کی 24368تعداد ہے بھینسہ منڈل میں11 ایم پی ٹی سی نشستوں کیلئے63 امیدواروں نے اپنے نامزدگیوں کا ادخال کیا ہے مختلف جماعتوںکی جانب سے مختلف مواضعات جن میں موضع مرزا پور میں (6ا)میدوار جس میںٹی آر یس ایک،کانگریس چار،تلگودیشم ایک ،موضع تما پور میں(7)امیدوار جس میں ٹی آریس کے دو،کانگریس کے دو،آزاد کے دو ،تلگودیشم کاایک ،موضع والے گائوں میں (3)امیدوار جن میںکانگریس کے ہی تین امیدوار ہیں جبکہ موضع پانگری میں(6)امیدوارجس میںٹی آریس کا ایک،کانگریس کے دو،آزاد کے دو،تلگودیشم کا ایک ،موضع ہجگل میں(7)امیدوار جس میں ٹی آریس کا ایک،کانگریس کے تین،بی جے پی کا ایک،آزادایک،تلگودیشم کا ایک ،وانل پاڈ میں (4) امیدوار جن میں ٹی آریس کے دو،کانگریس کا ایک،بی جے پی کاایک،موضع کوتل گائوں میں (4) امیدوار جن میں کانگریس کے دو،تلگودیشم دو،موضع ایک گائوں میں(5ا(میدوار جن میں ٹی آریس کا ایک،کانگریس کا ایک،آزاد کے تین ،
موضع کامل میں(8) امیدوار جن میں ٹی آریس کے دو،کانگریس کے پانچ،تلگودیشم کا ایک،موضع دیگائوں میں(7) امیدوار جن میں ٹی آرایس کا ایک،کانگریس کے تین،سی پی ایم کا ایک،آزاد کے دو،موضع مہاگائوں میں) (6 امیدوار جن میں ٹی آر یس کا ایک کانگریس کے تین،آزاد کا ایک تلگودیشم کا ایک امیدوار شامل ہیں اس طرح بھینسہ منڈل کے 11) (ایم ٹی پی ٹی سی نشستوں کیلئے 63امیدوار جن مین ٹی آریس کے 12امیدوار،کانگریس کے29 امیدوار،بی جے پی کے 2،سی پی ایم کا ایک تلگودیشم کے 8اور آزاد کے 11 امیدوار انے پرچوں کا ادخال کیا ہے اور آج پرچوں کے تنقیع کے بعد تمام امیدواروں کے پرچوں کو درست قرار دیا گیا اور نامزدگیوں سے دستبرداری 24مارچ ہوگی ۔