بھینسہ میں اردو کمپیوٹر کورس کیلئے اہلیتی امتحان

بھینسہ ۔ 6 ۔ نومبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) اردو اکیڈیمی کے زیراہتمام بھینسہ اردو اکیڈیمی کمپیوٹر ٹریننگ سنٹر میں سال 2014 – 15 کے ایڈوانس ڈپلومہ ان کمپیوٹر اپلی کیشن و ملٹی ڈی ٹی پی کورسس کے بیاچس میں داخلوں کیلئے 16 نومبر بروز اتوار کو انٹرنس ٹسٹ ( اہلیتی امتحان ) منعقد کیا جارہا ہے ۔ انچارج کمپیوٹر سنٹر عبدالئیق اور اشفاق احمد کے بموجب اردو میڈیم یا اردو بحیثیت دوسری زبان سے دسویں جماعت کامیاب طلباء و طالبات یا اس کے مماثل دینی مدارس سے فارغ طلبہ بھی اس امتحان میں شرکت کے اہل ہونگے ۔ انٹرنس ٹسٹ میں شرکت کیلئے فارم داخل کرنے کی آخری تاریخ 14 نومبر رکھی گئی ہے ۔ خواہشمند طلبہ داخلہ فارمس اردو اکیڈیمی کمپیوٹر ٹریننگ سنٹر مدینہ کالونی بھینسہ کے دفتر سے اوقات کار 4 تا 7 بجے شام حاصل کرسکتے ہیں یا ان فون نمبرات 9440687602 ، 9848890681 پر ربط پیدا کرسکتے ہیں ۔ داخلہ و تربیت مفت دی جاتی ہے ۔