بھینسہ۔ 6 جولائی (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) محکمہ صحت عامہ کی جانب سے
RBSK کے تحت طلباء و طالبات میں ماہانہ جانچ کے پیش نظر بھینسہ منڈل کے موضع تماپور اُردو میڈیم اسکول میں طلباء و طالبات کی لمبائی، وزن اور مکمل جانچ کرتے ہوئے تشخیص کی گئی اور متاثرہ طلبہ میں مفت ادویات فراہم کی گئی۔ اس ماہانہ جانچ کیمپ میں ڈاکٹر سریکانت RBSK میڈیکل آفیسر، ڈاکٹر سیتا کے علاوہ ANM شیلجا، پرینکا اور دیگر محکمہ صحت عامہ کا عمل نے اپنی خدمات انجام دیں۔ اس موقع پر RBSK کے ذمہ دار طلبہ کو مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ امراض کے خاتمہ کیلئے اپنے اطراف و اکناف کے ماحول کو صاف ستھرا رکھیں اور کوڑا کچرا اپنے اطراف ذخیرہ نہ ہونے دیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت طلبہ کو معیاری تعلیم کے ساتھ ساتھ صحت مند زندگی کیلئے سرکاری مدارس میں میڈیکل جانچ کیمپ کا انعقاد عمل میں لارہی ہے جس سے طلبہ استفادہ کرتے ہوئے اپنی جانچ کروائیں اور موسمی بیماریوں سے محفوظ رہنے کیلئے احتیاطی تدابیر پر خصوصی توجہ دیں اور صحت مند زندگی گذاریں۔ اس موقع پر تماپور تلگو میڈیم صدر معلمہ مایا دیوی کے علاوہ اردو میڈیم اساتذہ محمد سیف الدین، ارشد، محمد سلیم الدین اور دیگر موجود تھے۔