بھینسہ میں اردو اساتذہ کے تربیتی پروگرام کا انعقاد

بھینسہ۔/26 نومبر ، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) بھینسہ منڈل ایجوکیشن آفس پر اردو میڈیم سرکاری اساتذہ کیلئے مضمون واری تین روزہ تربیتی پروگرام منعقد کیا گیا۔ جس میں ضلعی صدر ریسورس گارڈنس (DRG) ثروت عالم، مبین احمد فروسی اور محمد جاوید ہلال نے 24نومبر سے 26نومبر تک انگریزی مضمون پر جماعت سوم تا پنجم کی درسی کتابوں کے مطابق چھ منڈلوں بھینسہ، مدہول، کوبیر، لوکیشورم، تانور اور کنٹالہ اساتذہ کو تربیت دی۔ اس تین روزہ دورہ پروگرام کے اختتام پر ریاستی اردو مبصر تلنگانہ سروا سکھشا ابھیان محمد خواجہ مجاہد الدین اور ضلعی اردو اکیڈیمی مانیٹرنگ آفیر عادل آباد نسیم شریف نے ہمیشہ منڈل ایجوکیشن آفس کا دورہ کرتے ہوئے پروگرا م کا معائنہ کیا۔

فوڈ سیکوریٹی درخواستوں کی تنقیح
ناگرکرنول۔/26نومبر، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ناگرکرنول تحصیلدار مسٹر رام ریڈی نے فوڈ سیکوریٹی اسکیم کی درخواستوں کی تنقیح کے سلسلہ میں منڈل کے موضع منتٹی کا دورہ کرتے ہوئے گھر گھر پہنچ کر درخواست گذاروں کی تفصیلات حاصل کیں۔ اس موقع پر تحصیلدار نے کہا کہ منڈل کے تمام مستحقین کو فوڈ سیکوریٹی کارڈ کی فراہمی کیلئے اقدامات کئے جارہے ہیں۔ انہوں نے فوڈ سیکوریٹی کی اہمیت و افادیت کے بارے میں عوام کو واقف کروایا۔ انہوں نے کہا کہ تحقیقات کے موقع پر گھروں میں غیر حاضر درخواست گذاروں کیلئے دوبارہ دورہ کرتے ہوئے درخواستوں کی تنقیح عمل میں لائی جائے گی۔ پروگرام میں وی آر او راملو و دیگر نے حصہ لیا۔