بھینسہ /11 مئی ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) تلنگانہ آر ٹی سی ملازمین کی ہڑتال کے چھٹویں دن بھینسہ آر ٹی سی ملازمین نے بھینسہ آر ٹی سی ڈپو سے موٹر سائیکلوں کے ذریعہ ایک ریالی نکالتے ہوئے بھینسہ تحصیل آفس کے روبرو زبردست احتجاجی دھرنا منظم کیا اور تلنگانہ وزیر اعلی اور تلنگانہ آر ٹی سی ڈپو منیجنگ ڈائرکٹر کے خلاف نعرے بازی بھی کی ۔ بعد ازاں بھینسہ آر ٹی سی ملازمین نے بھینسہ تحصیلدار رام موہن کو ایک تحریری یادداشت پیش کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ تلنگانہ حکومت جلد سے جلد آر ٹی سی ملازمین کو مماثل ہیلت کارڈ اور دیگر سہولیات فراہم کی جائے ۔ ورنہ تلنگانہ حکومت کے خلاف مزید شدت کے ساتھ احتجاج منظم کیا جائے گا ۔ قبل ازیں ہڑتال کے پانچویں دن بھینسہ ار ٹی سی ملازمین نے ڈپو کے روبرو مرکزی حکومت کی جانب سے چلارہی مہم سوچھ بھارت میں حصہ لیتے ہوئے ڈپو کے روبرو موجود گندگی کو صاف کیا ۔ اس موقع پر ڈپو سکریٹری گنگیا ، آر ٹی سی ایمپلائیز صدر عبدالہادی اے زیڈ خان ، چاری ، آصف خان اور دیگر موجود تھے ۔