بھینسہ /21 ڈسمبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) بھینسہ ڈی ایس پی بی راجیش کے بموجب محکمہ پولیس کی جانب سے بھینسہ شہر کے ایس آر آر گارڈن میں آج یعنی 22 ڈسمبر بروز ہفتہ صبح 9 بجے سے ڈیویژن کے تعلیم یافتہ بے روزگار نوجوانوں کیلئے شعبہ طب ( صحت ) کے مختلف کورسیس کی تربیت کے ساتھ روزگار کیلئے جاب میلہ کا انعقاد عمل میں لایا جارہا ہے ۔ جس میں دسویں جماعت سے لیکر ڈگری کامیاب طلبہ شرکت کرتے ہوئے اس سنہرے موقع سے استفادہ حاصل کرسکتے ہیں ۔ ڈی ایس پی بی راجیش اس جاب میلہ میں ڈیویژن تعلیم یافتہ بے روزگار نوجوانوں سے شرکت کی خواہش کی اور کہا کہ اس جاب میلہ میں ضلع نرمل ایس پی بھی شرکت کریں گے ۔ ڈی ایس پی بی راجیش کے بموجب محکمہ پولیس کی جانب سے اپولو میڈ اسکیل سے اشتراک کرتے ہوئے شعبہ طب ( صحت ) کے مختلف کورسیس جن میں نرسنگ اے این ایم ، ایم پی ایچ ڈبلیو و دیگر کی تربیت تین ماہ تک فراہم کرنے کے بعد روزگار سے منسلک کیا جائے گا ۔