بھینسہ جونیر سیول کورٹ میں صفائی مہم

بھینسہ 11 اکٹوبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) مرکزی حکومت کی جانب سے چلائی جارہی مہم صاف ستھرا بھارت (سوچھ بھارت) کے طرز پر بھینسہ جونیر سیول کورٹ میں مجسٹریٹ وی سرینواس کی موجودگی میں سرکاری وکیل رام پرساد ، صدر بار اسوسی ایشن سی شنکر ایڈوکیٹ، سعید آباد ایڈوکیٹ، محمد منیر احمد ایڈوکیٹ، ڈبلیو بھیم راؤ ایڈوکیٹ، سنتوش کمار، روی پانڈے اور دیگر وکلاء احاطہ کورٹ میں جھاڑو لگاتے ہوئے ماحول کو صاف ستھرا رکھنے کیلئے ایک پیغام دے رہے ہیں۔