بھینسہ ۔ 21 ۔ جولائی ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) بھینسہ آر ٹی سی ڈپو یونین کے گزشتہ روز انتخابات عمل میں آئے جس میں تلنگانہ مزدور یونیان نے کامیابی حاصل کی ۔ بھینسہ آر ٹی سی ڈپو ملازمین کے (388) ووٹرس کے منجملہ (378) ووٹرس کی رائے دہی عمل میں آئی جس میں تلنگانہ مزدور یونین کو ریاستی سطح کیلئے (222) اور ڈیویژن سطح کیلئے (218) ووٹ حاصل ہوئے اور تلنگانہ اسٹیٹ ایمپلائز یونین کو ریاستی سطح کیلئے (144) اور ڈیویژن سطح کیلئے (147) ووٹ حاصل ہوئے ۔ اس طرح تلنگانہ اسٹیٹ ایمپلائز یونین کے مقابل تلنگانہ مزدور یونین کو ریاستی سطح پر (78) اور ڈیویژن سطح پر (71) ووٹوں کی سبقت حاصل ہوئی ۔