بھینسہ۔/12مارچ، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) بھینسہ میں بلدی انتخابات کے ضمن میں سیاسی سرگرمیاں تیز ہوچکی ہیں۔ پرچہ نامزدگی داخل کرنے کی آخری تیریخ 14مارچ مقرر ہے۔ کمشنر بلدیہ اے پربھاکر نے بتایا کہ مختلف سیاسی پارٹیوں کی جانب سے آج تک صرف 16 پرچہ نامزدگی داخل کئے گئے ہیں جبکہ بلدیہ سے مختلف امیدواروں نے 76پرچہ نامزدگی حاصل کئے ہیں۔ سیاسی جماعتیں اپنے امیدواروں کے اعلان میں اپنے اپنے طاقتور امیدواروں کی تلاش میں مصروف ہیں۔ آج بلدیہ بھینسہ میں 10مارچ سے جو پرچہ نامزدگی داخل کرنا شروع ہوا ہے 16امیدواروں نے اپنا پرچہ نامزدگی داخل کیا ہے جن میں کانگریس آئی کے 2امیدوار وارڈ 14سے بی رانی چندو اس کے علاوہ وارڈ نمبر 17سے سمپورنا ناگلہ گوڑ، ویلفیر پارٹی آف انڈیا کے امیدوار عبدالجبار بنارسی ترجمان WPI نے وارڈ نمبر 12سے اپنا پرچہ نامزدگی داخل کیا۔
تلاشی مہم میں 2لاکھ 40 ہزار روپئے ضبط
بچکنڈہ۔/12مارچ، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) مستقر بچکنڈہ کے سمندر پلی روڈ پر ایم ڈی او مسٹر پربھنا اور کانسٹبل نے لاری کو روک کر تلاشی لی اور 2لاکھ 40ہزار روپئے کی رقم کو ضبط کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق کولاوار پیٹ کے پاس ایک شخص چنا فروخت کرکے لاری میں واپس ہورہا تھا۔ شک کی بنیاد پر لاری کو روک کر تلاشی لینے پر بیاگ میں رقم موجود تھی اس رقم کو لیکر مدنور آفیسر کے پاس جمع کردیا گیا۔مذکورہ شخص نے آر ڈی او سے کہا کہ یہ معمولی رقم ہے لہذا اسے چھوڑدیا جائے جس پرایم ڈی او مسٹر پربھتنا نے کہا کہ یہ الیکشن کا دور ہے ہمیں ضلع کلکٹر کی ہدایت ہے کہ 50ہزار سے زیادہ رقم درآمد ہونے پر ضبط کرلی جائے ۔ اس خصوص میں مزید تحقیقات جاری ہیں۔