حیدرآباد /30 مارچ ( سیاست نیوز ) میاں پور کے علاقہ میں ایک شخص بھینسوں کی زد میں آکر ہلاک ہوگیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ 56 سالہ سرینواس راؤ بھینسوں کی صفائی کے دوران روندا گیا ۔ یہ شخص ایف سی آئی کالونی میاں پور کا ساکن تھا جو بھینسوں کی صفائی اور انہیں چارہ کھلانے کا کام کرتا تھا ۔ ہمیشہ کی طرح کل یہ شخص تالاب میں بھینسوں کی صفائی کر رہا تھا پولیس سمجھتی ہے کہ صفائی کے دوران راؤ بھینسوں کی زد میں آگیا اور دم گھٹنے کے سبب وہ فوت ہوگیا ۔