بھیمگل میں جلسہ استقبال ماہ رمضان برائے خواتین کا انعقاد

بھیمگل ۔ 2 ۔ جون ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) بھیمگل منڈل کے موضع بابا پور میں جماعت اسلامی شعبہ خواتین کی جانب سے جناب عبدالقدیر کے مکان پر جلسہ ’’ استقبال رمضان المبارک ‘‘ برائے خواتین کا انعقاد عمل میں آیا ۔ اس جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے نظام آباد ضلعی ناظمی محترمہ ریحانہ بیگم نے کہا کہ رمضان رحمتوں اور برکتوں والا مہینہ ہے اس ماہ ہر عمل کا 70 گنا اجر ملتا ہے اس بات کو تمام خواتین ، بہن ذہن میں رکھتے ہوئے اس مقدس ماہ میں کثرت سے عبادت کریں ۔ بابا پور ناظمی محترمہ کریم النساء نے مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ رمضان کے مہینہ میں عبادت کے ساتھ دیگر شرعی احکام کی بھی پابندی کریں اس مقدس ماہ میں زیادہ سے زیادہ تلاوت قرآن پڑھے اور پانچ وقت کے ساتھ ترویح کا اہتمام کریں خواتین پردہ کی پابندی کریں۔ رمضان المبارک کے مہینہ میں ہر کوئی عبادت میں اپنا وقت گزرے اس جلسہ میں خواتین کی کثیر تعداد شریک رہی ۔ اس جلسہ کے انتظامات میں امیر مقامی محترمہ سعید بیگم نے حصہ لیا ۔