گلبرگہ۔14فبروری(سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)تعلقہ شاہ پور کے موضع کمنور کندلی میں بھیما ندی کے پانی کی سطح میں کمی واقع ہوجانے کے سبب لاکھوںمچھلیاں ہلاک ہوگئی ہیں ۔ ان مچھلیوں کے ہلاک ہوجانے سے فضا میں زبردست تعفن پھیل گیا ہے ۔ اس تعفن کے سبب علاقہ کے ساکنان انسان اور مویشی دونوں پریشان ہیں ۔ کہا جارہا ہے کہ مچھلیوںکے ہلاک ہوجانے کے سبب مختلف بیماریوںکے جراثیم پھیل سکتے ہیں اور علاقہ کے ساکنا ن بیماریوں میںمبتلا ہوسکتے ہیں ۔ ندی میں تیرنے کے لئے جانے والے افراد کو مختلف جلدی امراض ہوسکتے ہیںاور ندی سے پانی پینے والے مویشیوں کو مختلف بیماریاںگھیر سکتی ہیں ۔