بھوک ہڑتال کیمپ سے رکن اسمبلی ونپرتی کی گرفتاری

ونپرتی ۔ /17 ستمبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ونپرتی کو ضلع ہیڈکوارٹر بنانے کا مطالبہ کرتے ہوئے غیرمعینہ بھوک ہڑتال کرنے والے رکن اسمبلی ونپرتی ڈاکٹر جی چناریڈی کو پولیس نے گرفتار کرلیا اور انہیں علاج کیلئے محبوب نگر کے ایس وی ایس ہاسپٹل منتقل کیا ۔ جہاں طبعیت میں سدھار نہ آنے پر حیدرآباد نمس کو منتقل کیا ۔ اس سے قبل رات 8 بجے سی ایل پی قائد جاناریڈی ، کلواکرتی ، عالم پور ایم ایل اے ومشی چندر ریڈی ، وسنت کمار ڈی ایل ایل صدر عبیداللہ کوتوال بھوک ہڑتال کیمپ پہنچ کر ڈاکٹر جی چناریڈی سے اظہار یگانگت کیا ۔ اس موقع پر جاناریڈی بات کرتے ہوئے کہا کہ کانگریس سینئر قائدین ڈگ وجئے سنگھ ، کویلا راجو کی ہدایت پر وہ چیف منسٹر سے ملاقات کرکے ڈاکٹر جی چناریڈی کی غیرمعینہ بھوک ہڑتال کی تمام تفصیلات سے آگاہ کیا ۔ اس موقع پر چیف منسٹر کے سی آر نے کہا کہ تلنگانہ میں 119 اسمبلی حلقہ جات میں اس کو توسیع کرکے 153 اسمبلی حلقہ جات کیا جاکر اضلاع کی توسیع کی جائے گی ۔ اضلاع کی توسیع تعلقہ جات کی توسیع کے بعد ہی ہوگی ۔ اس نے چناریڈی سے بھوک ہڑتال ختم کرنے کی اپیل کی جاتی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر جی چناریڈی ،

ریاست کے نہیں بلکہ اے آئی سی سی کے ریاستی سکریٹری ہیں اور دوسرے ریاستوں کے انچارج ہیں ۔ اُن کے آگے بہت سے مسائل پر مقابلہ کرنا ہے ۔ صرف چھوٹے مسئلہ کو لیکر اپنی جان کو جوکھم میں ڈالنا مناسب نہیں ہے ۔ ونپرتی کو ضلع بنانے کے مطالبہ کو اسمبلی میں آواز بلند کرنے کا تیقن دیا ۔ بعد ازاں ونپرتی کے کل سیاسی جماعتوں سے رائے لیا گیا ۔ سب کی رائے یہی تھی کہ کے سی آر کی جانب سے نفی بخش جواب آنے تک بھوک ہڑتال جاری رکھنا چاہئیے جس پر ڈاکٹر جی چناریڈی ان کی رائے کو قبول کرتے ہوئے ونپرتی ضلع بنانے کا اعلان ہونے تک بھوک ہڑتال جاری رکھنے کا عزم کیا ۔ جس پر جاناریڈی کو واپس ہونا پڑا اور رات 1 بجے کے قریب چناریڈی کو پولیس گرفتار کرکے محبوب نگر منتقل کیا ۔ آج ڈاکٹر جی چناریڈی کو گرفتار کرنے کے خلاف ونپرتی میں سیاسی جماعتوں نے زنجیری بھوک ہڑتال کیا اور راستہ روکو احتجاج کیا ۔ پولیس وہاں پہنچ کر راستہ روکو کرنے والے بی جے پی ، کانگریس ، سی پی آئی ، سی پی ایم ، ٹی جئے آئی سی کے قائدین کو گرفتار کرتے ہوئے ان کے خلاف 151 کے تحت کیس درج کیا گیا ۔ اس موقع پر طلبہ دیگر تنظیموں کے قائدین کی بڑی تعداد موجود تھی ۔ اس موقع پر پولیس چناریڈی کے خلاف خودکشی کرنے کا کیس درج کریا ۔