بھوپتی ، بھامبری کا کامیاب آغاز ، دیوج شرن کو شکست

ملبورن ۔ 15 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) اسٹار ہندوستانی کھلاڑی مہیش بھوپتی اور پہلی بار گرانڈ سلام کے سینئر زمرے میں کھیل رہے یوکی بھامبری نے آسٹریلیائی اوپن ٹینس ٹورنمنٹ کے مردوں کے ڈبلز میں اپنے جوڑی دار کے ہمراہ چہارشنبہ کو یہاں کامیابی کے ساتھ اپنی مہم کی شروعات کی لیکن دیوج شرن پہلے مرحلے میں شکست کے بعد ٹورنمنٹ سے باہر ہو گئے ۔بھوپتی اور امریکہ کے ان کے جوڑی دار راجیو رام کو کولمبیا کے سینٹیاگو گرالڈو اور پرتگال کے جوو سوسا کے خلاف ردھم حاصل کرنے میں دیر لگی . بھوپتی اور رام نے پہلا سیٹ گنوانے کے بعد واپسی کرتے ہوئے دو گھنٹے دو منٹ تک جاری رہے

مقابلے میں 4-6 ، 6-3، 6-4 سے کامیابی درج کی۔ بھامبری نے نیوزی لینڈ کے مائیکل وینس نے اگرچہ رابرٹ باتستا اگٹ اور ڈینیل جمنو ٹریور کی ہسپانوی جوڑی کو صرف 71 منٹ میں 6-2 ، 7-5 سے شکست دی۔دیوج شرن اور چینی تائپے کے ان کے جوڑی دار ین سنلو تال میل قائم رکھنے میں ناکام رہے اور سویڈن کے جوہان برونسٹروم اور ڈنمارک کے فریڈرک نیلسن سے آسانی سے 2-6 ، 4-6 سے شکست کھا گئے ۔ یہ میچ صرف 57 منٹ تک جاری رہا۔بھوپتی اور رام کی شروعات اچھی نہیں رہی اور انہوں نے پہلے سیٹ میں بریک پوائنٹ حاصل کرنے کے چھ موقع گنوادیئے جبکہ ایک مرحلے پر انہوں نے اپنی سرویس بھی گنوادی۔ اس کے بعد اگرچہ اگلے دونوں سیٹوں میں انہوں نے اپنی سرویس بچائے رکھی اور ایک ۔ ایک بار اپنی حریف ٹیم کی سرویس توڑی۔

ہندوستان اور امریکہ کی اس جوڑی کو دوسرے دور میں آسٹریا کے الیک ساندرپیا اور برازیل کے برونو سوریس کی دوسری سیڈ جوڑی کو سخت چیلنج کا سامنا کرنا ہوگا جنہوں نے پہلے دور میں اسپین کے فلیسیانو لوپیز اور برازیل کے آندرے سا کو 6-4 ، 6-4 سے شکست دی۔ یوکی اور وینس کے لئے بھی مزید چیلنجس آسان نہیں ہوگی۔ اس جوڑی کو دوسرے مرحلے میں ہالینڈ کے جولین راجر اور رومانیہ کے ہوریا ٹکاؤ سے مقابلہ کرنا ہے۔ راجر اور ٹکاؤ نے روس کے تیموراج گاباسولی اور قازقستان کے میخائل ککوشکن کو 6-2، 7-5 سے شکست دے کر دوسرے مرحلے میں جگہ بنالی۔ یوکی اور وینس نے شروع سے اچھا تال میل بٹھایا اور کسی بھی وقت اپنی سرویس نہیں گنوائی۔

اس درمیان انہوں نے پہلے سیٹ میں دو مرتبہ حریف ٹیم کی سرویس توڑ کر صرف 23 منٹ میں یہ سیٹ اپنے نام کرلیا۔ اگٹ اور ٹریور نے دوسرے سیٹ میں انہیں چیلنج دینے کی کوشش کی لیکن آخر میں ہندوستان اور نیوزی لینڈ کی جوڑی بریک پوائنٹ لے کر جیت درج کرنے میں کامیاب رہی ۔ین سنلو اور دیوچ شرن نے اگرچہ پہلا سیٹ آسانی سے گنوا دیا ، تاہم دوسرے سیٹ میں ان کے پاس دو مرتبہ بریک پوائنٹ کا موقع تھا لیکن وہ اس کا فائدہ نہیں اٹھا پائے . ہندوستان کے تین کھلاڑی لینڈر پیس ، روہن بوپنا اور ثانیہ مرزا کل اپنی مہم کی شروعات کریں گے ۔خواتین کے ڈبلز میں واحد ہندوستانی کھلاڑی ثانیہ اور زمبابوے کی کارا بلیک کی چھٹی سیڈ جوڑی کورٹ 15 پر تامی پیٹرسن اور میدان ایرینا روڈیا نوا کی آسٹریلیائی جوڑی کے خلاف اپنی کھیل کی شروعات کریں گی۔