بھوپال گیس سانحہ پر مودی کو اوباما سے بات چیت کرنے ایمنسٹی انٹرنیشنل کا مشورہ

بھوپال۔ 30؍نومبر (سیاست ڈاٹ کام)۔ بدترین صنعتی سانحہ کی 30 ویں برسی سے دو دن قبل سکریٹری جنرل ایمنسٹی انٹرنیشنل سلیل شیٹی نے آج کہا کہ نریندر مودی حکومت کو اس مسئلہ پر صدر امریکہ بارک اوباما سے آئندہ ماہ جنوری میں جب وہ امریکہ کا دورہ کریں گے، بات چیت کرنی چاہئے۔ انھوں نے کہا کہ اب متاثرین اور ورثاء کو مستحقہ معاوضہ کی ادائیگی کا وقت آگیا ہے۔