بھوپال: گمشدہ مویشی کے تنازع میں ہاتھ قلم کردئے ۔

بھوپال : مدھیہ پردیش کے ایک گاؤں میں گمشدہ مویشی کے تنازع میں ہاتھ قلم کردئے ۔ ذرائع کے مطابق نارائن ساہو نامی ایک ایک شخص نے گاؤں کے رہنے والے ستو یادو کے گھر اپنی گمشدہ گائے کو تلاش کرتے ہوئے پہنچا۔ یہ گائے پچھلے کئی روزسے لاپتہ تھی ۔نارائن ساہو ہاتھ میں تلوار لے کر ستو یادو کے گھر گائے تلاش کرنے پہنچا۔ اس موقع پر دونوں میں زبر دست جھگڑا ہوا اور دونوں ایک دوسرے سے گالی گلوچ کررہے تھے ۔

پولیس افسر راجندر کمار نے بتایا کہ جھگڑا اتنا طول ہوا کہ نارائن ساہو کو ستو یادو او ر اس کے گھر والوں نے پکڑ کر خوب مارا پیٹا اور اس کو درخت سے باندھ کر اس ایک ہاتھ قلم کردیا او ردوسران ہاتھ بری طرح زخمی کردیا ۔اطلاع ملتے ہی پولیس موقع واردات پر پہنچ گئی او رنارائن ساہو کو اسپتال پہنچایا ۔پولیس نے یادو اور اس کے گھر والوں کو گرفتار کرلیا جب کہ تین افراد فرار ہیں۔ملزمین کے خلاف اقدام قتل کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔