بھوپال، 29 مارچ ( یواین آئی) مدھیہ پردیش کے سابق وزیر اعلی اور کانگریس کے بھوپال سے لوک سبھا امیدوار دگوجے سنگھ نے دارالحکومت کے لوگوں سے کہا کہ انہوں نے وزیر اعلی کے طور پر تقریبا ایک دہائی کا طویل وقت یہاں کے عوام کے ساتھ گذارا اور اب ایک بار مرتبہ پھر دارالحکومت کے عوام کی آواز بننے ان کے درمیان آیا ہوں ۔ڈگ وجئے سنگھ نے اپنے سلسلہ وار ٹویٹ میں کہا کہ اپنے 40 سال سے زیادہ کی سیاسی زندگی میں انہوں نے وزیر اعلی کے طور پر ایک دہائی اور کانگریس کے سپاہی کے طور پر برسوں بھوپال کے عوام کے ساتھ گذارے ہیں۔ اس کے بعد ایک مرتبہ پھر بھوپال کے عوام کی آواز بننے کے لئے وہ کانگریس کی طرف سے آئے ہیں۔