بھوپال سے فرضی امیدوار

بھوپال ۔ /23 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) سبکدوش ہونے والے بھوپال کے رکن پارلیمنٹ الوک سنجر نے آج اپنا پرچہ نامزدگی بحیثیت فرضی امیدوار اپنی نشست سے داخل کیا ۔ ایک دن قبل پولیس نے پرگیہ ٹھاکر کی نشست پر ان کے انتخابی مقابلہ کرنے پر امتناع عائد کرنے کی شکایت درج کی تھی ۔ ہندوتوا قائد جن کی عمر 48 سال ہے فی الحال ضمانت پر رہا ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ میں پارٹی قیادت کے تمام احکام کی پابندی کروں گی ۔