بھوپال جیل واقعہ‘ این ائی اے تحقیقات نہیں کریگی

نئی دہلی: سیمی کے اٹھ کارکنوں کے بھوپال جیل توڑ کرفرار ہونے اور انکاونٹر کے متنازع واقعہ کی این ائی اے تحقیقات نہیں کرے گی۔تحقیقاتی ایجنسی نے سمجھا جاتا ہے کہ وزارت داخلہ کو مطلع کیاہے کہ حکومت مدھیہ پردیش نے پہلے ہی اس واقعہ کی کئی تحقیقات کا حکم دیا ہے۔

سیمی اٹھ کارکنوں کے جیل سے فرارہونے اور پھر ان کے انکاونٹرسے تنازع کھڑا ہوگیا تھا۔سرکاری ذرائع نے کہاکہ اس معاملے میں این ائی اے کوملوث ہونے کی ضرورت نہیں ہے اور وزارت داخلہ کو اس بارے میں واقف کروایا گیا ہے۔

یکم نومبر کو پیش ائے واقعہ کے بعد چیف منسٹر مدھیہ پردیش شیوراج سنگھ چوہان اور وزیر داخلہ نے کہاکہ تھا کہ جیل توڑنے کے واقعہ کی این ائی تحقیقات کریگی۔