بھونگیر کے موضع سورے پلی سے مسلم خاتون ایم پی ٹی سی منتخب

بھونگیر۔/8اگسٹ، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) بھونگیر منڈل سورے پلی موضع کے عوام نے ایک مسلم خاتون امام بی صاحبہ کو ایم پی ٹی سی ممبر منتخب کرکے ایک تاریخ رقم کی ہے۔ سورے پلی موضع بھونگیر سے 12کیلو میٹر کے فاصلے پر واقع ہے جہاں کی آبادی تقریباً 3500افراد پر مشتمل ہے جس میں 2500 ووٹرس ہیں۔ اس موضع میں ہر طبقہ کے افراد رہتے ہیں لیکن مسلم مکان ایک ہی ہے اور زیادہ ایس ٹی تانڈے ہیں۔ ایم پی ٹی سی انتخابات میں اس موضع سے تین پارٹیوں ٹی آر ایس، کانگریس اور تلگودیشم نے مقابلہ کیا ہے۔ لیکن تلگودیشم پارٹی سے مقابلہ کرتے ہوئے امام بی صاحبہ نے411ووٹوں کی اکثریت سے کامیابی حاصل کرکے بھونگیر ڈیویژن میں ایک تاریخ بنائی ہے۔ وہاں کے ووٹرس دیگر طبقات کے افراد کے مقابل ایک مسلم کو فوقیت دینا باعث فخر ہے۔2500 ووٹرس میں 2200 ووٹس پول ہوئے۔ اس ضمن میں یادگیر گٹہ منڈل درگاہ محبوب پیٹ کے متولی محمد فخر الدین قادری نے امام بی صاحبہ اور ان کے شوہر غلام رسول کی گلپوشی کرتے ہوئے انہیں تہنیت پیش کی۔ اس موقع پر امام بی ایم پی ٹی سی نے اخباری نمائندوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہاں کے عوام نے مجھ پر اعتماد کرتے ہوئے منتخب کیا ہے جس میں تہہ دل سے شکرگزار ہوںاور اس موضع کی ہمہ جہتی ترقی کیلئے کوشاں رہوں گی۔ اس پروگرام میں سید حسن الدین نمائندہ منصف، محمد ابرہیم ہندی ملاپ، محمد رفیق آندھرا بھومی، چندم نمستے تلنگانہ، بھاسکر ، سریش ریڈیوارتا، جھانگیر، جمال الدین، خلیل و دیگر موجود تھے۔