بھونگیر کیلئے منظورہ ہاسٹل میں ناموں کے اندراج حوصلہ افزاء ردعمل

بھونگیر ۔ /31 مئی (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) تلنگانہ کی ریاستی حکومت کی جانب سے اقلیتی طلباء کیلئے اقامتی اسکول و ہاسٹل کے قیام کے احکامات کے بعد قلیل عرصہ ہی میں بھونگیر کیلئے منظورہ ہاسٹل میں ناموں کا اندراج حوصلہ افزاء رہا ۔ جس کے لئے اے کے خاں (آئی بی ایس) کی حرکیاتی قیادت کو عوام میں بالخصوص اقلیتی طبقہ کا ردعمل ان کی کارکردگی اور ریاستی حکومت کے اقدامات کی ستائش کرتے ہوئے آئندہ کے لئے مزید شعور بیداری کے اقدامات کی امید کا اظہار کیا جارہا ہے ۔ آج منڈل پرجاپریشد آفس میں منعقدہ پروگرام میں ڈپٹی ڈی ای او مدن موہن ، ایم پی ڈی او گوپال کرشنا ، ایم ای او ، اور ایم آر او کے علاوہ میناریٹی ویلفیر ڈپارٹمننٹ ضلع نلگنڈہ کے سپرنٹنڈنٹ عباس ، جونیر اسسٹنٹ ماجد ، اسکول پرنسپل جی بھکشاپتی کے علاوہ 7 ٹیچنگ و نان ٹیچنگ اسٹاف نے شرکت کی ۔ بھونگیر میناریٹی ریسیڈنشیل اسکول و ہاسٹل (بوائز) میں پانچویں جماعت کے لئے (EBC)14 ، (OC)1 ، 5 نان میناریٹی (BC) ، (SC)2 ، (ST)2 چھٹویں جماعت کے لئے (EBC)16 ، (OC)1 ، 5 نان میناریٹی (BC) ، (SC)2 ، (ST)2 ، ساتویں جماعت کے لئے (EBC)16 ، (OC)1 ، 5 نان میناریٹی (BC) ، (SC)2 ، (ST) 2 اس طرح جملہ 76 طلباء کا انتخاب عمل میں آیا ۔ طلباء و سرپرستوں کی کثیر تعداد شریک تھی ۔ امکانات ہیں کہ شاید /4 جون تک طلباء و سرپرستوں سے مزید ویری فیکشن کا کام مکمل کرلیا جائے گا ۔ اس اقامتی اسکول کی تعلیم انگلش میڈیم سے ہوگی اور زبان دوم اردو کی سہولت بھی ہے ۔ حکومت کی جانب سے اقلیتوں کے نام پر قائم کئے جانے والے اداروں کیلئے اقلیتوں میں شعور بیداری کے لئے مزید اقدامات نہ صرف حکومت کی ذمہ داری ہے بلکہ اقلیتوں کے کاز سے وابستہ اداروں ، اخبارات و سوسائیٹوں کو بھی اپنی ذمہ داریوں کو محسوس کرنا چاہئیے ۔

 

عائشہ حمیرہ کی امتیازی کامیابی
کورٹلہ ۔ /31 مئی (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) عائشہ حمیرہ بنت محمد عبدالسلیم فاروقی نامہ نگار سیاست کورٹلہ نے مدرسہ اسلامیہ مظاہرالعلوم سے عربی چہارم کے امتحان میں 91% نشانات حاصل کرتے ہوئے امتیازی کامیابی حاصل کی ۔ ان کی اس کامیابی پر ان کے چاچا جناب محمد ریاض الدین عرف وسیم مقیم دبئی نے انہیں مبارکباد پیش کی ۔