بھونگیر نعیم کی بیوی گرفتار

یادادری بھونگیر ۔ 5 ۔ مئی : ( این ایس ایس ) : بھونگیر پولیس نے انکاونٹر میں ہلاک گینگسٹر نعیم کی بیوہ حسینہ بیگم کو آج گرفتار کرلیا ۔ بھونگیر ٹاون پولیس اسٹیشن کے سب انسپکٹر ایم شنکر کی طرف سے جاری کردہ ایک پریس نوٹ کے مطابق پولیس نے حسینہ کو ایڈیشنل فرسٹ کلاس جوڈیشیل مجسٹریٹ کے اجلاس پر پیش کیا ۔ پولیس نے کہا کہ انہوں نے 26 مقامات پر نعیم کے اثاثوں کی نشاندہی کی ہے ۔ یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ محکمہ انکم ٹیکس کے عہدیداروں نے گذشتہ سال نعیم کی ماں ، بیوی اور بہنوں کے نام نوٹس جاری کرتے ہوئے ان پر نعیم کے بے نامی ایجنٹوں کے طور پر کام کرنے کا الزام عائد کیا تھا ۔۔